مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ
1 min readسوات :مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
صوبہ خیبر پختونخواکے شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.