محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

Published 07 Feb, 2022 02:12pm 1 min read

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ تازہ ترین موسمی الرٹ میں بتایا کہ آج صبح شہر میں سب سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ فضا میں نمی کی سطح 85 فیصد رہی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں مغرب کی طرف سے ہوائیں چل رہی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے مزید کہا کہ اس وقت موسم مکمل اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.