مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا
1 min readمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کے ایم سی نیوز کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے نائیر میں 4 جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا، علاقوں کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.