شان مسعود اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، ملتان نے لاہور کو شکست دے دی
1 min readکراچی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے خلاف جیتنے کیلئے 207 رنز درکار تھے۔
کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنا کر ملتان سلطان کو فتح دلائی۔
رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر کپتان کی اننگز کھیلی خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ملتان سلطان کو فتح نصیب ہوئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.