وزیراعظم عمران خان کی مہاتیر محمد کی صحت یابی کیلئے دعا

Published 26 Jan, 2022 03:53pm 1 min read

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیر اعظم عمران نےآج بروز (بدھ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات میرے دوست ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ ہیں ، میں ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو معمولی آپریشن کے صرف ایک ہفتے بعد کوالالمپور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.