مکیش انبانی کا روبوٹس ملازم رکھنے کا فیصلہ
1 min readبھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش انبانی اپنے کاروبار کے لیے روبوٹس کا استعمال کرنے جارہے ہیں جس کے لیے متعلقہ کمپنی سے معاہدہ طے ہوگیا ہے۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق ایڈورب ٹیکنالوجی کے سربراہ سنگیت کمار نے بلومبرگ کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "ریلائنس نے ایڈورب کمپنی میں بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں"

مذکورہ کمپنی ای کامرس پر انحصار کرنے والے گوداموں کو توانائی کی پیداوار کو مزید مؤثر بنانے میں روبوٹس کا استعمال کرے گی۔

بھارتی ارپ پتی مکیش انبانی ای کامرس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ بھارت کو ایمازون جیسی کمپنیوں سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔
ایڈورب ٹیکنالوجی مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس کے ساتھ کئی ای کامرس کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کمپنی بڑے پیمانے پرریلائنس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.