خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابا کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان

Published 22 Dec, 2021 02:04pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پرشور شرابا کیا جارہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہے، ایسا نظام کامیاب جمہوریتوں میں ہوتا ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹویٹ میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر شور شرابہ کیا جارہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ انتخابات جدیداورتبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں، ایسا نظام کامیاب جمہوریتوں میں ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے، 74سالہ تاریخ میں پہلی بارہمارے پاس ایک بااختیارلوکل گورنمنٹ نظام ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.