برطانیہ میں اومی کرون کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن نے نئی ہدایت جاری کردی

Published 20 Dec, 2021 03:24pm 1 min read

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤکے پیش نظر سول ایوی ایشن نے نئی ہدایت جاری کردیں ، مسافروں کا پرواز سے48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظرسول ایوی ایشن نے نئے احکامات جاری کردیئے۔

سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہے برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی ہوگا، جس کیلئے پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کئےجارہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.