بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

Published 20 Dec, 2021 12:50pm 1 min read

اسلام آباد: بجلی صارفین کیلئے ایک بارپھربری خبرآگئی،بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے درخواست دائرکر دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نومبر میں لاگت 3 روپے73پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی تاہم 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 29 دسمبر کو کرے گی، نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مہنگائی کے مارے شہریوں نے ممکنہ فیصلے کو عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.