مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا، فواد چوہدری

Published 20 Dec, 2021 12:38pm 2 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے‏ خیبر پختونخواکے انتخابات پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‏خیبر پختونخوا کے انتخابات اہم ہیں، خیبر پختونخواکے انتخابات پہلی بار براہ راست تحصیل کی سطح پر براہ راست ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہو رہے ہیں، مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا اوردوسرا پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے۔

فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‏صرف عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کیلئے سوچتے ہیں ورنہ کتنا آسان ہے ورنہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلاؤ جو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی روایت ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں،اب پنجاب میں بھی با اختیار نظام قائم ہونےجا رہا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.