دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کی پہلی پوزیشن، ایئر کوالٹی انڈیکس 313 ریکارڈ
1 min readلاہور: پنجاب میں دھویں کے بادلوں کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلی پوزیشن پر ہے، آج بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 313ریکارڈ کیا گیا۔
دھویں کے بادلوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پنجاب بھر میں اسموگ کے بادلوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ایئر کوالٹی انڈیکس 313تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا ایئرکوالٹی لیول 113، رحیم یارخان 165جبکہ راولپنڈی کا اے کیو آئی لیول 186ریکارڈ کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.