سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا

Published 19 Nov, 2021 09:14am 1 min read

ریاض:سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا، زائرین اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں کے ذریعے پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق 18تا 50سال کی عمرتک کے زائرین کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نمازکی ادائیگی کے پرمٹ جاری ہوں گے۔

وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں اور سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراء کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.