پنجاب اور سندھ میں گنے کی قیمت یکساں مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست خارج
1 min readاسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں گنے کی قیمت یکساں مقرر کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کسان ملک محمد اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چینی کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے، ہم کیوں سنیں؟ ۔
وکیل درخواست گزار نے چینی کی قیمتوں کی پالیسی پر فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ کس قانون کے تحت ہم نوٹس جاری کریں، اسلام آباد میں گنے کی فصل تیار کی جاتی ہے نہ ہی یہاں شوگر پرائسز کمشنر موجود ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی جبکہ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.