بدقسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نوازشریف بیٹھے ہیں، شہباز گل

Published 14 Nov, 2021 11:53am 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں،بد قسمتی سےہرجگہ چھوٹےچھوٹےنوازشریف بیٹھےہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف،کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کا مخالف لیکن عمران خان وقت کا دھارا بدل کر رہیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.