باجوڑ: آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

Updated 13 Nov, 2021 01:33pm 1 min read

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.