بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن ارکان کو عشائیے پر مدعو کرلیا

Published 10 Nov, 2021 03:29pm 1 min read

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن ارکان کو عشائیے پر مدعو کرلیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری آج اپوزیشن ارکان کےاعزازمیں عشائیہ دیں گے،عشائیہ سینیٹ کےبنکویٹ ہال میں دیاجائےگا۔

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ۔

بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی روکنے سے متعلق بھی اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.