الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
1 min readاسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو الیکشن ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی4 سے 8 نومبر تک سے جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی 22 نومبر تک واپس لئے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری ہوگی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.