وزیراعظم کی رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آرکو مبارکباد
1 min readوزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کومبارکباد دی ہے۔
ہفتے کے روز اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ٹیکس محصولات 1840 ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس دورانیہ کے مقابلہ میں37 فیصد ہے جس پر ایف بی آر کو مبارکباددیتے ہیں۔
جولائی/اکتوبرکیلئے1840 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھاکرنے پرمیں FBRکومبارکباد پیش کرتاہوں جوگزشتہ برس سے 37%زیادہ ہے۔ماہِ اکتوبرکےدوران ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف عبورکیاگیا۔یہ سب ہماری ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔پراپیگنڈہ کےبرعکس سالانہ(YoY)بنیادوں پراِنکم ٹیکس میں بھی 32%اضافہ ہواہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2021
انہوں نےکہااکتوبر میں ٹیکس کے طے شدہ ہدف سےتجاوز کرگیا۔ یہ سب مضبوط معاشی کارکردگی کے باوجود ممکن ہوا۔ پروپیگنڈہ کے باوجود انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.