وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرِ صدارت امن وامان کی صورتِ حال پر اجلاس
1 min readوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا۔جس میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے مظاہروں سے متعلق گفتگو کی گئی۔اجلاس میں امن و امان ہرصورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی صدارت میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں جڑواں شہروں میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب بھی آن لائن شریک ہوئے۔
اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے مظاہروں سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن او امان ہر صورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.