جماعت اسلامی کا مہنگائی اورکرپشن کے خلاف 31 اکتوبرکو ڈی چوک پریوتھ مارچ کا اعلان

Published 21 Oct, 2021 05:39pm 1 min read

جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اورکرپشن کے خلاف 31 اکتوبرکو ڈی چوک پریوتھ مارچ کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے بری طرح ناکام ہوچکے۔تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا تسلسل ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف31اکتوبر کو ڈی چوک پر یوتھ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں خود نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے قیادت کروں گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.