ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم، فیصلوں سے آج شام آٹھ بجے آگاہ کیا جائے گا

Published 21 Oct, 2021 05:26pm 1 min read

ایف کے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیرہوگیا۔پاکستان کا گرے لسٹ سے اسٹیٹس تبدیل کرنےکاامکان اگلےاجلاس میں ہے۔

تین روز تک جاری رہنےوالے ایف اے ٹی ایف کےاجلاس کے فیصلوں سے آج شام ساڑھے آٹھ پاکستانی وقت کے مطابق آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا گرے لسٹ سے نکالنے کےاسٹیٹس کا فیصلہ اگلے سیشن میں ہونے کا امکان ہے۔تین روزہ اجلاس میں پاکستان اور دیگرممالک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان نے 27میں سے 26نکات پر مکمل عمل کیا ہے۔پاکستان کے اقدامات کو اجلاس میں سراہا بھی گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.