معیشت اور مہنگائی: وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Updated 18 Oct, 2021 12:58pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نے معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے، جبکہ وفاقی وزراء کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.