پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، بلاول

Published 16 Oct, 2021 12:44pm 1 min read

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.