نائیجر: مسجد پر حملہ، 10 افراد جاں بحق
1 min readنائیجر کے علاقے تِلابری میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے
ذرائع کےمطابق بدھ کے روز نائیجر،مالی اور برکینا فاسو سے ملحقہ سرحد پر واقع ابان کور نامی دیہات میں واقع مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ نماز کے وقت موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے مسجد پر گولیاں چلا دیں۔
اس حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام نے واقعے کے بعد تِلابری کے متعدد حصوں میں موٹرسائیکل پر پابندی عائد کردی ہے.
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.