تاتارستان میں طیارہ گر گیا،16 افراد ہلاک
1 min readروس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل۔ 140 طیارے میں 23 کے قریب افراد سوار تھے۔
حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 21 اسکائی ڈائیورز موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.