پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، فوادچوہدری

Published 08 Oct, 2021 10:33am 1 min read

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے،اگر قرض واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا تو ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے، ان تاریک 10 سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.