ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبیﷺ19 اکتوبر کو ہوگی
1 min readماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ19 اکتوبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ربیع الاول کے چاند کا اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.