طالبان مخالفین نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹس بند کرنے شروع کر دیے
1 min readطالبان کےافغانستان پر دوبارہ اقتدارسنبھالنے کےبعد سےطالبان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہولڈر یا تو اپنی سابقہ پوسٹس حذف کر رہے ہیں یا پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کر رہے ہیں۔
ٹی آر ٹی کے مطابق دوسری جانب فیس بک نے افغانستان میں صارفین کےلئے متعدد فیچر متعارف کرائے ہیں جو انہیں اپنے پروفائلز کو لاک کرنے اور مواد تک رسائی کی اجازت نہیں دیتے۔
پچھلے مہینے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے، ملک میں ان کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
مخالفین سوشل میڈیا کو طالبان کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کررہے تھے۔
اگرچہ طالبان نےان تمام افغانوں کےلئےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو پہلے ان کے خلاف لڑے تھے یا پچھلی حکومت کا حصہ تھے لیکن ملک چھوڑنے والوں میں سے کچھ کو عام معافی پر بھروسہ نہیں ہے۔
وعدے کے باوجود دارالحکومت کابل کے زوال کے بعد طالبان جنگجوؤں کی جانب سے عام شہریوں کو قتل کرنے کی اطلاعات تھیں۔
گزشتہ ہفتے طالبان کے وزیر دفاع محمد یعقوب نے ایک صوتی پیغام میں اعتراف کیا تھا کہ اس گروپ کے جنگجوؤں کے انتقامی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکت کی کچھ اطلاعات ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.