اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس، شریک ملزم سعید احمدکی بریت کی درخواست
1 min readسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں شریک ملزم سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے 6 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت کی۔
سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے ریفرنس سے بریت کی درخواست جمع کرائی۔ دیگر دونوں شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نے پہلے ہی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کورونا وائرس کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے جس کے باعث ریفرنس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.