کھلونا چھیننے پر 6 سالہ بچے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
1 min readمصر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کھلونا لینے پر 6 سال کے بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔
الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ہم کھیل رہے تھے کہ میرے چھوٹے بھائی نے میرا کھلونا لے لیا۔جس پر میں نے غصے میں آکر کچن سے چاقو لاکر اس کو مار دیا۔
بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا دونوں بچے گھر پر اکیلے تھے۔ پراسیکوٹر نے بچے اور والدین کو رہا کردیا۔
تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے یا والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہے یا نہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.