کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

Published 16 Sep, 2021 12:02pm 1 min read

کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،جہاں گرم ہواؤں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

کراچی میں صبح سے ہی تیز دھوپ، سمندری ہوا بند اور حبس کی کیفیت ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، شمال مشرق سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں حالیہ گرمی کی کل تک برقرار رہے گی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزیدکہنا ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.