وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو
1 min readپاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تمام شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے اور متعدد کثیر جہتی فورموں پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایکسپو2020 کےلئے شاندار انتظامات کرنے پر اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ بڑی نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
دونوں وزراء نے دوطرفہ معاملات اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل کے بارے میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.