چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹ شائقین کیلئے بڑا اعلان کردیا

Published 14 Sep, 2021 09:14am 1 min read

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجانے کہا ہے کہ وہ ہرہفتے یو ٹیوب لائیو پر کرکٹ شائقین کے سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کاکہنا تھا کہ مجھے مبارک باد دینے والے تمام افراد کا بہت شکریہ، کرکٹ شائقین سے رابطہ رکھنے کیلئے میں ہر ہفتے یوٹیوب پر سوالات، جوابات کا لائیو سیشن کیا کروں گا۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ اپنی چیئرمین شپ کے دوران معاملات کو شفاف طریقے سے چلاؤں گا اور معاملات پر کڑی نظر رکھوں گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.