سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

Published 12 Sep, 2021 01:19pm 1 min read

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث گلیوں میں پانی کھڑا ہے،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

ن لیگی رہنماء سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کا وقت 1 گھنٹہ بڑھایا جائے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.