تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق، 2 زخمی
1 min readپشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع تور غر میں 2 گھروں پر آسمانی بجلی گر گئی،جس کے باعث 3 گھر تباہ ہوگئے جبکہ مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.