پاکستان اور قطر کا افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق
1 min readوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغانستان میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کےلئے تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود نے جمعرات کو اسلام آباد میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن،استحکام اور خوشحالی کے بارے میں دونوں ملکوں کا مشترکہ وژن ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لئے آگے آنا چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کےلئے عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیئے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.