ویتنام: کووڈ پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید
1 min readویتنام میں ایک شخص کو کووڈ 19 کے ضوابط پامال کرنے اور وائرس پھیلانے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی.
بی بی سی کے مطابق مقامی عدالت نے مجرم لی وان ٹری کو آٹھ لوگوں میں بیماری کی منتقلی کا مرتکب پایا جن میں سے ایک کی موت واقع ہوچکی ہے ہے.
کچھ عرصہ پہلے تک ویتنام نے سخت پابندیوں کا اطلاق کر کے کامیابی سے کووڈ پر قابو پالیا تھا.
لیکن جون کے بعد سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع جس میں زیادہ تعداد ڈیلٹا قسم کی تھی.
ویتنام میں ابھی تک 5 لاکھ 30 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں سے زیادہ پچھلے کچھ مہینوں میں ہوئی ہیں.
زیادہ تر کیسز ہو چِن مِن شہر سے سامنے آئے ہیں.
مجرم ٹری کو ایک روزہ ٹرائل کے بعد سزا سنائی گئی اور 880 ڈالرز کے برابر مقامی کرنسی میں جرمانہ عائد کیا گیا.
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.