وزیر اعظم عمران خان کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو
1 min readوزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ افغان عوام کی معاشی مدد کریں اوران کے ملک کی تعمیر نو میں کردار اداکریں۔
اتوار کے روز وزیراعظم نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زاید سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں انسانی ضروریات پورا کرنے اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے پر زوردیا۔
وزیراعظم نے کہا ایک پرامن اورمستحکم افغانستان اور پاکستان اور خطے کے بے حد مفاد میں ہے.
انہوں نے زوردیا کہ تحفظ اور سلامتی کویقینی بنانے اور افغانستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام فریقوں کے درمیان سیاسی مفاہمت ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
دوطرفہ تعاون کے حوالے سے عمران خان نے پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم اورولی عہد نے دوطرفہ مفاد کے تمام شعبوں میں اشتراک کو بڑھانے سے اتفاق کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.