بنگلہ دیش کےمعروف کرکٹر کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان

Updated 03 Sep, 2021 01:36pm 1 min read

ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال ٹی 20ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تمیم اقبال نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کھلاڑی اس موقع کے مستحق ہیں جو باقاعدگی سے کرکٹ ٹیم کیلئے شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے واضح کیا کہ وہ ٹی 20کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے تاہم ٹی 20ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ لینا ناانصافی ہوگی جو اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.