پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی
1 min readوفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےفی لٹر کمی کردی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی گئی ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 118روپے30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 03پیسے اور مٹی کے تیل 86 روپے 80پیسے ہوگئی۔
لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے کمی کے بعد 84روپے77پیسے ہوگئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.