سلامتی کونسل میں افغانستان سے انخلاء کے حق میں قرارداد منظور

Published 31 Aug, 2021 09:10am 1 min read

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلاء کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

سلامتی کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلاء کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.