شہباز شریف کی مفتاح اسماعیل سے ملاقات

Published 29 Aug, 2021 09:39pm 1 min read

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےمفتاح اسماعیل کوملاقات کےلئےطلب کرلیا۔ملاقات میں صوبائی معاملات پرتبادلہ خیال کے بعد مسلم لیگ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔

شہباز شریف نےصوبائی معاملات میں قیادت کی عدم دلچسپی پر احتجاجاً استعفیٰ دینے والے مفتاح اسماعیل کو فون کرکے ہوٹل طلب کیا۔

مفتاح اسماعیل ہوٹل پہنچے تو میڈیا نے ناراضگی اور پارٹی سے کنارہ کشی کی وجہ پوچھی۔

شہباز شریف نے تنہائی میں مفتاح اسماعیل سے آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات میں مسلم لیگ سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.