بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے منفی حرکتیں کررہا ہے، وزیرخارجہ

Published 29 Aug, 2021 01:17pm 1 min read

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو اس سے سب متاثر ہوں گے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے، اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے نہ کہ اسے دہرانا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے منفی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت نے مختلف گروہوں کو دہشتگردی کیلئے ، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.