اسلام آباد کے تمام ہوٹل 21 روز کیلئے بند

Published 27 Aug, 2021 10:51am 1 min read

اسلام آباد :افغانستان سے آئے غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کیلئے اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں کو 21 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام ہوٹلوں کو خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، افغانستان سے آنے والے غیر ملکی آج سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہوٹلوں کے کمرے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.