افغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑا گیا تو انتشار پیدا ہوگا، فواد چوہدری

Published 27 Aug, 2021 10:17am 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو تنہا چھوڑا گیا تو انتشار پیدا ہوگا، افغانستان میں استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کامتحرک کردار اہم ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت خلا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ،دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے لیکن افغانستان میں استحکام کلئے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.