بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت
1 min readکراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں گزشتہ رات دستی بم حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور ان کے بہترعلاج کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے، کراچی میں امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہرِ قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، انہیں یقین ہے کہ واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.