سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز

Published 08 Aug, 2021 09:13am 1 min read

کراچی :سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے، سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کاروبار کے اوقات رات 8بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی، شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.