پولیس اسٹیشن ہنگامہ آرائی کیس: ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزمان بری

Published 06 Aug, 2021 03:22pm 1 min read

کراچی :انسداد دہشتگردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کیخلاف پولیس پولیس اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کخلا ف پولیس اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کیس کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت دیگر کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ذوالفقار مرزا سمیت 28 ملزموں کو بری کردیا۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کخلا ف بدین میں 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کخلازف شکایت درج کروانے کیلئےگئے تھے، ذوالفقار مرزا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور ایس ایچ او کا موبائل توڑا۔

دوسری جانب ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ اس وقت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام لینے کلئےق بنایا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.