آسٹریلیا نے میتھوویڈ کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئےکپتان مقرر کردیا
1 min readسڈنی :آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز میتھو ویڈ کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کپتان مقرر کردیا ۔
آسڑیلیا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے، آسڑیلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، اس سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
آسڑیلین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا جس کے باعث نئے کپتان کا اعلان کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.