مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

Published 26 Jul, 2021 08:59am 1 min read

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی۔ دوہزار اٹھارہ کے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ اس جعلی حکومت کو مانا۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےرہنما تحریک انصاف اور معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑیں۔

شہباز گل نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کا اشارہ دیتے ہوئے کہا، 'بیگم صفدر صاحبہ، اب آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا۔'

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.